ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

 
0
140

اسلام آباد 17 جون 2022 (ٹی این ایس): خیبر پختونخوا، پنجاب سمیت ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور سمیت ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

شانگلہ، صوابی، ایبٹ آباد، ہری پور، چارسدہ، خیبر، مردان، دیربالا، لوئردیر اور مالاکنڈ سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلے کے شدید جھٹکوں کے باعث لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔