جنگلات میں آگ کو فوری بجھانے کے لیے خیبرپختونخوا حکومت کا جہاز خریدنے پر غور

 
0
157

اسلام آباد 18 جون 2022 (ٹی این ایس): جنگلات میں آگ کو فوری بجھانے کے لیے خیبرپختونخوا حکومت کا جہاز خریدنے پر غور ،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ اس وقت بہت ضرورت اس ہے اس پر محکمہ کو کہا کہ اس حوالے سے مفصل رپورٹ تیار کر لی جائے،ضرورت کو دیکھ یہ فیصلہ کیا گیا ۔

وزراعلی محمود حان نے کہا کہ اگ سمیت دیگرہنگامی حالات سے نمٹانے اور جن علاقوں تک رسائی ممکن نہ ہو اور کوئی ناحوشگورا واقعہ رونماء ہو اس کےلے یہ فیصلہ کیا گیا تاکہ تاکہ بروقت رسپانس ہو ۔سرکاری حکام کے مطابق ترقی یافتہ ممالک میں بھی آگ کو بجھانے کے لیے جہاز استعمال ہوتا ہے۔

۔4 سے 6 گھنٹوں کی مسافت طے کرکے یونی فارم پہنے فائٹر جنگلات میں آگ لگنے کے مقام تک پہنچتا ہے ۔جہاز کی دستیابی سے آگ کو فوری بجھانے میں انتہائی مدد ملے گی۔سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ فصلوں پر سپرے چھڑکنے اور لوکاسٹ کے خاتمے سمیت دیگر زرعی مقاصد کے لئے بھی جہاز استعمال ہو سکے گا،

خیبرپختونخوا موسمیاتی تبدیلی کی لپیٹ میں آچکا ہے ۔خدشہ ہے کہ آنے والے سالوں میں گرمی زیادہ،بارشیں کم اور موسم خشک رہے گا جس یہ واقعات رونما ہونگے ۔