بلدیاتی الیکشن،پی ٹی آئی کا ووٹر لسٹوں پر اعتراض،ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر

 
0
100

اسلام آباد 18 جون 2022 (ٹی این ایس): اسلام باد بلدیاتی الیکشن سے قبل الیکشن کمیشن نے PTI کو پریشان کردیا ،جھنگی سیداں یوسی 42 سے PTI کے پورے پینل سمیت ساڑھے چھ ہزار لوگوں کے ووٹ غائب ،ن لیگ کے دونوں امیدواروں کے نام ووٹر لسٹ میں موجود ہیں۔ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف عامر مغل نے الیکشن کمیشن کے خلاف اسلام باد ہائیکورٹ میں رٹ نمبر 2099/2022 دائر کر دی۔ چیف جسٹس اسلام ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے سوموار پٹیشن ارجنٹ سماعت کیلئے مقرر کر دی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 2022 کی لسٹ میں ساڑھے دس ہزار ووٹر موجود ہیں۔8300 کے ریکارڈ کے مطابق بھی 10500 ووٹ ہیں۔جبکہ الیکشن کمیشن کی جاری کردہ لسٹ کے مطابق ٹوٹل 3800 لوگوں کے ووٹ موجود ہیں۔جن میں سے 95 % وٹ سائیڈر ہیں۔