ایف بی آر نے بینکوں سے تمام کھاتے داروں کے ودہولڈنگ ٹیکس کی تفصیلات طلب کر لیں شناختی کارڈ نمبروں سے ملنے والی معلومات سے ٹیکس دائرے میں اضافہ ہو گا،ایف بی آر

 
0
336

اسلام آباد جون 01 (ٹی این ایس): فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے بینکوں سے تمام کھاتے داروں کے ود ہولڈنگ ٹیکس کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے اس حوالے سے کہا ہے کہ تمام کھاتے داروں کے ودہولڈنگ ٹیکس کی تفصیلات ان کے شناختی کارڈ نمبروں کے حساب سے فراہم کی جائیں۔ ایف بی آر نے تمام بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ 30 جون 2019 تک ود ہولڈنگ ٹیکس کی معلومات جمع کروائی جائیں۔
ذرائع کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا کہنا ہے کہ شناختی کارڈ نمبروں سے ملنے والی معلومات سے ٹیکس دائرے میں اضافہ ہو گا۔ وزیراعظم عمران خان اور چیئرمین ایف بی آر شبر رضوی کی 20 مارچ کو اس حوالے سے ملاقات ہوئی تھی جس میں ٹیکس دائرے میں اضافے کے لئے اقدامات کرنے کے حوالے سے بات چیت ہوئی تھی۔ اس سے پہلے کومت نے آئندہ مالی سال 20-2019 کے بجٹ میں 25مختلف ودہولڈنگ ٹیکسز ختم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے لگائے گئے 7سے10ودہولڈنگ ٹیکسز ہی مجموعی ٹیکسز کا 85فیصد ہیں۔حکومت نے فیصلہ کیا تھا کہ آئندہ مالی سال 20-2019 کےبجٹ میں 25مختلف ودہولڈنگ ٹیکسز ختم کر کے کاروباری افراد کو آسانی فراہم کی جارہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے آئندہ بجٹ 2019-20میں 25مختلف ودہولڈنگ ٹیکسز ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق ایف بی آر ودہولڈنگ ٹیکسز میں 50فیصد تک کمی کرنے پر غور کررہی ہے اورآئندہ بجٹ میں اس کی تعداد 50سے کم کرکے 25کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب آئندہ بجٹ میں سگریٹ اورمیٹھے مشروبات پر ہیلتھ ٹیکس لگانے کی منظوری دے دی گئی ہے، ڈاکٹر ظفرمرزا نے کہا چوں کو تمباکو نوشی سے روکنے کے لیے سگریٹ کی قیمت بڑھانی ضروری تھی۔