وزیر اعظم عمران خان سعودی عرب کا دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

 
0
400

اسلام آباد جون 01 (ٹی این ایس): وزیر اعظم عمران خان سعودی عرب کا دورہ مکمل کرنے کے بعد ہفتہ کو وطن واپس پہنچ گئے،وزیر اعظم نے مکہ مکرمہ میں منعقدہ 14ویں اسلامی سربراہ کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کی۔جدہ میں قیام کے دوران وزیر اعظم نے او آئی سی فورم سے خطاب کیا اور اسلامو فوبیا سمیت دیگر چیلنجوں کیخلاف مسلم ممالک کی جانب سے مشترکہ کوششوں پر زور دیا۔
وزیر اعظم نے حق خود ارادیت کے حصول کیلئے فلسطینی اور کشمیری عوام کی سیاسی جدوجہد کو بھی اجاگر کیا۔سمٹ کے موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود،ولی عہد محمد بن سلمان ،افغان صدر اشرف غنی،مصری صدر عبدالفتح السیسی اور بوسنیا کے صدر سیفک ظفیروک سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔وزیر اعظم نے مکہ میں عمرہ ادا کیا اور مدینہ میں روضہ رسولﷺ پر حاضری بھی دی۔