عید پر کرایوں میں اضافے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

 
0
288

لاہور جون 01 (ٹی این ایس): مسلم لیگ (ن) نے عید پر کرایوں میں اضافے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی۔مسلم لیگ (ن) کی پنجاب اسمبلی عظمیٰ زاہدبخاری کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں جمع کروائی گئی قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ عید قریب آتے ہی ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں سو فیصد اضافہ کردیاہے۔ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ انتظامیہ کی ملی بھگت سے کیا ہے۔کرایوں میں اضافے سے مسافروں کوشدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔دوسروں شہروں سے لوگ اپنے گھر والوں کے ساتھ عید منانے جاتے ہیں۔ٹرانسپورٹرز مسافروں کی مجبوری کا فائدہ اٹھاتے ہیں زیادہ کرایے وصول کررہے ہیں۔لہذا یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ مسافروں سے زائد کرایے وصول کرنے والے ٹرانسپورٹر کیخلاف ایکشن لیا جائے۔