اسلام آباد میں مقیم غیر ملکیوں،کرایہ داروں اور ملازمین کا مکمل سروے کا فیصلہ

 
0
124

اسلام آباد 18 جون 2022 (ٹی این ایس): وفاقی دارالحکومت میں حفاظتی انتظامات کے تحت شہر میں مقیم غیر ملکیوں، ملازمین، کرایہ داروں اور غیر قانونی پناہ گزینوں کی فوری رجسٹریشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔چیف کمشنر اور آئی جی اسلام آباد کی جانب سے ڈی آئی جی آپریشنز سہیل ظفر چٹھہ کو دو روز میں رجسٹریشن مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، جس کے ضلعی انتظامیہ نے اندراج کا عمل شروع کردیا۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں موجود غیر قانونی پناہ گزینوں کے لیے متبادل جگہ دیکھی جا رہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ اقدام ان کی سکیورٹی کے لیے اٹھایا گیا ہے، تاکہ کوئی دہشت گرد یا شرپسند ان کے درمیان نہ ٹھہر سکے۔پولیس کی جانب سے شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ اپنے ملازمین، کرایہ داروں اور غیر قانونی پناہ گزینوں کی فوری رجسٹریشن کروائیں۔ علاوہ ازیں ہوٹل مالکان رہائش کے لیے آنے والے مہمانوں اور غیرملکیوں کا مکمل ریکارڈ رکھیں اور اس سلسلے میں تمام دستیاب تفصیلات متعلقہ تھانے کہ مہیا کریں۔پولیس ذرائع کے مطابق غیر قانونی رہائش دینے والے شہریوں، ہوٹل مالکان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کی سکیورٹی پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔