وزارت داخلہ کے نام سے گاڑیوں کے کالے شیشوں کے جعلی اجازت نامے جاری ہونے کاانکشا ف

 
0
107

اسلام آباد 18 جون 2022 (ٹی این ایس): وزارت داخلہ کے نام سے منسوب گاڑیوں کے کالے شیشوں کے جعلی اجازت نامے جاری ہونے کاانکشا ف ، اجازت ناموں کی اصلیت جاننے کیلئے جعلی ویب سائیٹس کا استعمال کیا گیا ہے،تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ نے غیرقانونی اجازت نامے بنانے والے جعلسازوں کیخلاف کریک ڈان کا فیصلہ کیا ہے، وزارت داخلہ نے ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کو جعلسازوں کے خلاف کاروائی کیلئے ہدایات جاری کردیں ،وزات داخلہ کے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ جعلساز وزارت داخلہ کا نام استعمال کرتے ہوئے د ھوکہ دہی سے عوام کو جعلی اجازت جاری کررہے ہیں۔ کالے شیشوں کے اجازت ناموں کے عوض عوام سے بھاری معاوضہ وصول کررہے ہیں۔ عوام سے دھوکہ دہی اور وزارت داخلہ کا نام جعلی اجازت ناموں کیلئے استعمال کرنے والوں کیخلاف کاروائی کیجائے ،کریک دان کا فیصلہ ایڈیشنل سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی شکایت پر کیا گیا ہے۔