عدالت نے عامر لیاقت کی قبر کشائی کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم دے دیا

 
0
105

اسلام آباد 20 جون 2022 (ٹی این ایس): کراچی کی مقامی عدالت نے ڈاکٹر عامر لیاقت کی قبر کشائی کے لئےمیڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم دے دیا۔

قبرکشائی،طبی معائنے اور پوسٹ مارٹم سے متعلق متفرق درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئےجوڈیشل مجسٹریٹ کراچی نے سیکریٹری محکمہ صحت سندھ کو میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم جاری کردیا۔

جوڈِشل مجسٹریٹ کراچی کی جانب سے حکم دیا گیا ہے کہ محکمہ صحت سندھ میڈیکل بورڈ تشکیل دے اور قبر کشائی کی تاریخ تعین کرے۔