پی ٹی آئی حکومت نے بھنگ پالیسی ہوا میں بنائی، وفاقی وزیر نے پول کھول دیا

 
0
102

اسلام آباد 22 جون 2022 (ٹی این ایس): پی ٹی آئی حکومت بھنگ کی کاشت کا منصوبہ بھی ہوائی اعلان نکلا ،وفاقی کابینہ سے بھنگ پالیسی کی منظوری نہ لی گئی ،پی ایس ڈی پی میں بھنگ کا منصوبہ رکھ دیا ،نئی حکومت نے بجٹ میں بھنگ کی کاشت کا منصوبہ ڈراپ کردیا۔

وفاقی وزیر سائنس آغا حسن بلوچ نے کہا کہ کابینہ نے پالیسی کی منظوری نہیں دی تو منصوبہ پی ایس ڈی پی میں کیسے شامل ہوتا، بھنگ کی کاشت حساس معاملہ ہے جسے باریک بینی سے دیکھا جائے گا، پالیسی نہ ہونے کی وجہ سے نوجوانوں میں منفی اثرات پڑ سکتے تھے، جلد بازی کے بجائے تمام پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد منصوبے کی منظوری ہونی چاہیے۔