اگلے سال تباہ کن مہنگائی ہونے کا بڑا دعویٰ

 
0
101

اسلام آباد 22 جون 2022 (ٹی این ایس): پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اور سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے اگلے سال تباہ کن مہنگائی ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے روس کو خط لکھا تھا ، یہ جا کر سستا تیل لیتے اور ٹارگٹڈ سبسڈی دیتے مگر اس حکومت نے تاخیر کی اور چھ ہفتے تک کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

شوکت ترین نے کہا کہ یہ کہتے ہیں کہ کرنٹ اکانٹ خسارہ 22 ملین ہے ،یکم جولائی سے گیس اور بجلی کی قیمتیں مزید بڑھیں گے ، 10 جون کو خانہ پوری بجٹ آیا ، یہ اصل بجٹ نہیں ، آئی ایم ایف نے حکومت کو ریونیو بجٹ ساڑھے سات ہزار ارب کرنیکا کہا ہے ، اگلے سال تباہ کن مہنگائی ہوگی ،

انہوں نے گروتھ ریٹ 5 فیصد رکھا ہے ۔شوکت ترین نے کہا کہ ہماری اپروچ پروگریسو تھی ، ان کی اپروچ پرانا پاکستان ہے ، مہنگائی 28 فیصد تک پہنچ گئی ہے ، یہ پٹرولیم لیوی پچاس روپے پر لے کر جا رہے ہیں ، میں نے اور عمران خان نے سٹیبلشمنٹ سے کہا تھا کہ سیاسی عدم استحکام روکیں، ہماری حکومت نے پلان کیا تھا چار مہینے کوئی قیمت نہیں بڑھے گی مگر یہ منی بجٹ لائے اور قیمتوں میں اضافہ کیا، روز مرہ استعمال کی چیزوں کی قیمتیں 40 سے 50 فیصد بڑھ گئی ہیں۔