تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی

 
0
110

اسلام آباد 22 جون 2022 (ٹی این ایس): تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی ،نئی قیمتیں جان کر عوام دنگ رہ جائیں گے ۔

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی ہوگئی۔ امریکی خام تیل 4.10 ڈالر فی بیرل سستا ہوا۔ امریکی خام تیل 3.74 فیصد کمی سے 105.42 ڈالر فی بیرل تک گرگیا۔ لندن برینٹ آئل 3.93 ڈالر فی بیرل سستا ہوا، جس کے بعد تین اعشاریہ چار تین فیصد کمی سے 110.72 ڈالر فی بیرل تک گرگیا۔ دو ہفتے میں امریکی خام تیل پندرہ اعشاریہ پچیس اور لندن برینٹ آئل گیارہ اعشاریہ پچاس ڈالر فی بیرل سستا ہوچکا ہے۔