ویڈیو اسکینڈل ، چیئر مین نیب کے خلاف پی اے سی کو درخواست

 
0
112

اسلام آباد 22 جون 2022 (ٹی این ایس): اسلام آباد چیئرمین پبلک اکانٹس کمیٹی نور عالم خان نے ویڈیو اسکینڈل میں سابق چیئرمین نیب کو پی اے سی میں بلانے کا عندیہ ظاہر کردیا۔ پبلک اکانٹس کمیٹی کے اجلاس میں سابق چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال اور طیبہ گل نامی خاتون کے ویڈیو اسکینڈل معاملے پر چیئرمین پی اے سی نور عالم خان نے کہا ہے کہ ایک خاتون نے سابقہ چیئرمین نیب کے خلاف شکایت بھیجی ہے۔اجلاس میں چیئرمین پی اے سی نے بتایا کہ طیبہ گل کی طرف سے سابق چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال، ڈی جی نیب سلیم شہزاد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔نور عالم خان نے خط کی کاپی میڈیا اور ممبران کمیٹی کو بھی دے دی۔ انہوں نے کہا کہ خاتون کی شکایت چئیرمین نیب کو بھیج کر رپورٹ طلب کی ہے ۔ کیا ہمیں سابق چیئرمین نیب اور خاتون کو بلانا چاہیے؟۔ ہمیں ہر ایک کو سننا اور موقع دینا چاہیے، دونوں لوگ ہمارے لیے قابل احترام ہے ، تاہم سابق چیئرمین نیب ہو یا کوئی اور، سب کو اختیارات کے ناجائز استعمال کا جواب دینا ہوگا۔واضح رہے کہ مئی 2019 میں نجی ٹی وی نے چیئرمین نیب کی مبینہ ویڈیو اور غیر اخلاقی گفتگو نشر کی تھی۔