اسلام آباد میں اب پولیس اہلکار گھوڑوں پر پٹرولنگ کرینگے

 
0
79

اسلام آباد 23 جون 2022 (ٹی این ایس): اسلام آباد میں اب پولیس اہلکار گھوڑوں پر پٹرولنگ کرینگے۔ پولیس نے پارکس، ہائیکنگ ٹریلز، کچے راستوں،پہاڑی علاقوں اور دشوار گزار جگہوں پر گھڑ سوار دستے تعینات کر دیئے۔
ترجمان پولیس کے مطابق پٹرولنگ کا نظام موثر بنانے، شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے چاق و چوبند گھڑسوار دستے تعینات کیے گئے ہیں۔ گھڑ سوار دستے وہاں تعینات ہوں گے جہاں پٹرولنگ گاڑیاں ایگل اور فالکن کارآمد نہیں۔

گھڑسوار دستے پیٹرولنگ کے ساتھ پولیس کا عوام میں بہتر امیج اجاگر کرنے میں بھی اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے۔