شمالی وزیرستان میں پولیو ٹیم پر فائرنگ، 2 پولیس اہلکاروں سمیت پولیو ورکر شہید

 
0
104

اسلام آباد 28 جون 2022 (ٹی این ایس): شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں انسداد پولیو ٹیم پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار اور ایک پولیو ورکر شہید ہوگیا۔

پولیس کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو تحصیل اسپتال دتہ خیل منتقل کردیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان شاہد علی خان نے بتایا کہ پولیو ٹیم تنگ کلی کے علاقے میں بچوں کو پولیو ویکسین پلانے گئی تھی۔ شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں میں سپاہی دین شاہد اور سپاہی رضاء اللہ شامل ہیں۔

ڈپٹی کمشنرشمالی وزیرستان نے فائرنگ کے نتیجے میں ایک بچے کے بھی زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔