پی ٹی آئی کی 2 جولائی کو تاریخی احتجاجی جلسے کی تیاریاں زوروشور سے جاری

 
0
116

اسلام آباد 29 جون 2022 (ٹی این ایس): پی ٹی آئی کی 2 جولائی کو پریڈ گراؤنڈ میں مہنگائی کیخلاف تاریخی احتجاجی جلسے کی تیاریاں ،مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر کی زیر صدارت جلسہ انتظامی کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں جلسے کی تیاریوں کے حوالے سے اہم امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں جلسہ گاہ ، مرکزی سٹیج کی تیاری اور خواتین و میڈیا انکلیوژرز کے نقشوں کی منظوری ،داخلی و خارجی راستوں، ہنگامی اخراج اور فوری طبی امداد کے منصوبے کی بھی منظوری اورجلسہ گاہ کے جامع سکیورٹی پلان کی بھی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں احتجاجی جلسے کے پارکنگ پلان کو بھی حتمی شکل دے دی گئی ۔جڑواں شہروں میں بھرپور اشتہاری مہم کے حوالے سے معاملات کی بھی منظوری دے دی گئی ۔