حمزہ شہباز کے انتخاب پرفیصلہ ۔۔25ووٹ نکال دیں تو باقی کتنے بچے ؟

 
0
322

لاہور 30 جون 2022 (ٹی این ایس): لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کی وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے خلاف درخواستوں کو منظور کرتے ہوئے فیصلہ جاری کر دیاہے جس میں حکم دیا گیاہے کہ پریذائیڈنگ افسر 25 ووٹوں کو نکال کر ووٹوں کی گنتی کریں اور مطلوبہ تعداد پوری نہ ہونے پر دوبارہ الیکشن کروایا جائے ۔

سینئر تجزیہ کاروںکا کہنا ہے کہ ہمارا پنجاب اسمبلی کا قانون یہ بتاتا ہے کہ اگر الیکشن ہو جائیں تو 371 اراکین میں سے 186 کی اکثریت ہونا لازمی ہے اور اگر کوئی امیدوار 186 کی اکثریت لینے میں کامیاب نہیں ہوتا تو دوبارہ ووٹنگ ہو گی جس میں جو امیدوار زیادہ ووٹ لے گا وہ وزیراعلیٰ منتخب ہو جائے گا ۔ن لیگ کے پاس 176 ووٹ ہیں جبکہ تحریک انصاف کو اگر پانچ مخصوص نشستیں بھی مل جائیں تو ان کے ارکان کی تعداد 173 بنتی ہے ۔