ملک بھر میں کورونا کے وار برقرار، چوبیس گھنٹوں میں 641 نئے کیسز رپورٹ

 
0
109

اسلام آباد 30 جون 2022 (ٹی این ایس): ملک بھر میں کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ ہونے لگا۔ یومیہ کیسز کی تعداد 600 سے زائد ہو گئی۔

این آئی ایچ کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں 641نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔کورونا کے باعث مزید2مریض انتقال کر گئے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کی تشخیص کے لیے18 ہزار 813 ٹیسٹ کیے گئے۔ مثبت کیسز کی شرح تین اعشاریہ چار فیصد رہی۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق زیر علاج 119مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔