آئندہ مالی سال میں مہنگائی کی شرح 15 فیصد سے تجاوز کرسکتی ہے، اسٹیٹ بینک آف پاکستان

 
0
217

اسلام آباد 30 جون 2022 (ٹی این ایس): اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے پالیسی ریٹ میں مزید اضافے کا اشارہ دیتے ہوئے، وزارت خزانہ نے موجودہ ناموافق عالمی ماحول اور بلند ملکی افراطِ زر کے پیشِ نظر اندازہ لگایا ہے کہ آئندہ مالی سال میں معیشت کی ‘ترقی کے امکانات دھندلے‘ رہیں گے۔

جمعے سے شروع ہونے والے آئندہ مالی سال کے دوران ملک میں مہنگائی کی شرح 15 فیصد سے تجاوز کرسکتی ہے۔

وزارت خزانہ کے اکنامک ایڈوائزر ونگ (ای اے ڈبلیو) نے جون اور آؤٹ لک کے لیے اپنی ماہانہ اقتصادی اپ ڈیٹ میں کہا کہ مالی سال 2022 میں 5.97 فیصد کی نمو حاصل ہونے کے باوجود، ملکی اور بین الاقوامی خطرات سے منسلک بنیادی معاشی عدم توازن، ترقی کے منظر نامے کو مبہم بنا رہا ہے۔