ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 10روپے کا اضافہ

 
0
195

اسلام آباد 30 جون 2022 (ٹی این ایس): مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی فی کلو قیمت میں 10روپے کا اضافہ کردیا گیا۔

10 روپے اضافےکے بعد ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 120 روپے مہنگا ہوگیا ہے جب کہ کمرشل سلنڈر کی قیمت بھی 455 روپے بڑھ گئی ہے۔

چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن عرفان کھوکھرکا کہنا ہےکہ ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ بلاجواز ہے۔