یورپین یونین کے وفد کا این اے 53 کے پولنگ اسٹیشن کا دورہ

 
0
393

اسلام آباد جولائی 25(ٹی این ایس)یورپین یونین کے وفد نےاین اے 53 کے پولنگ اسٹیشن کا دورہ کیا ۔وفد کی قیادت مائیکل گیلر کررہے ہیں اس دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےانہوں نے بتایا کہ ہم نے متعدد پولینگ اسٹیشن کا جائزہ لیا ہے پاکستانی عوام میں کافی جوش وجزبہ ہے ہم الیکشن کمیشن کے انتظامات سے کافی مطمئن ہیں ، ہم نے بیلٹ پیپرز بھی چیک کیے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ فوجی اہلکار اندر جانے سے روکتے ہیں اس حوالے سے کچھ نہیں کہنا چاہتے ،ایک بار سارے پولینگ کے عمل کا جائزہ لیں گے اس کے بعد کچھ کہنے کے قابل ہوں گے ،امید کرتے ہیں کہ یہ دن امن سے گزرے گا ،ہم الیکشن کے حوالے سے پولینگ سٹیشن کو دیکھ رہے ہیں کہ سٹاف موجود ہے یا نہیں ۔