کوئٹہ میں دھماکا،پولیس اہلکار سمیت20 افراد شہید

 
0
332

کوئٹہ جولائی 25(ٹی این ایس)کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس کےقریب زوردار دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجہ میں پولیس اہلکار سمیت 20افراد شہید اور 18 افراد زخمی ہوگئے ۔دھماکے کے بعد سیکیورٹی اور امدادی کارکن جائے وقوع پر پہنچ گئے اور زخمی اور جان بحق افراد کو طبی مرکز پہنچارہے ہیں۔ڈی آئی جی عبدالرزاق چیمہ کے مطابق دھماکا پولیس موبائل کے قریب ہوا،دھماکے کی مختلف پہلوئوں سے تفتیش جاری ہے۔بظاہرا یسامعلوم ہوتا ہے کہ پولیس کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔