بلوچستان عوامی پارٹی نے جام کمال کو بلوچستان کا وزیر اعلیٰ نامزدکردیا

 
0
12674

کوئٹہ 27جولائی (ٹی این ایس)‏بلوچستان عوامی پارٹی نے اپنے رہنماجام کمال کو بلوچستان کا وزیر اعلیٰ نامزدکرنےکا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ‏بلوچستان عوامی پارٹی نے بلوچستان اسمبلی کےمیں قائدایوان کے معاملے پر مشاورت مکمل کردی ہے جس میں جام کمال کووزیر اعلیٰ نامزدکرنےکا فیصلہ کرلیاگیا ہے، ذرائع کے مطابق جام کمال کواپنی پارٹی کے14کامیاب امیدواروں کی طرف سے نامزدکیا گیاہے اور انھیں اپنی جماعت کی جانب سے بھرپور حمایت حاصل ہے۔