پی ٹی آئی نے پانی کی طرح پیسہ بہایا،انتخابی نتائج مسترد کرتے ہیں ،خواجہ سعد رفیق

 
0
380

لاہور27جولائی(ٹی این ایس)مسلم لیگ(ن)کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ن لیگ اور دیگر سیاسی جماعتوں نے نتائج کو مسترد کردیاہے،انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے، عمران خان نے ووٹ خریدے۔

انھوں نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے،ہم سمجھتے ہیں الیکشن آزادانہ ماحول میں نہیں ہوئے،پی ٹی آئی نے میرے حلقے میں پانی کی طرح پیسہ بہایا،عمران خان نے ووٹ خریدے،این اے131کی حلقہ بندی لاڈلے کی سہولت کیلئے کی گئی۔انھوں نے مزید کہا کہ آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ آج اے پی سی میں کیا جائے گا۔