انتخابات 2018پاکستان کی جمہوری تاریخ میں سنگ میل کی حیثیت رکھتےہیں،چیف مبصردولت مشترکہ عبدالسلام ابوبکر

 
0
403

‏اسلام آباد27جولائی (ٹی این ایس)دولت مشترکہ کےچیف مبصر عبدالسلام ابوبکر نے کہا ہے کہ 2018کےالیکشن پاکستان کی جمہوری تاریخ میں سنگ میل کی حیثیت رکھتےہیں،الیکشن کمیشن کی تیاری بہتر تھی، فوج کی موجودگی میں لوگوں نے زیادہ آزادانہ طریقے سے ووٹ دیا۔

انھوں نے عام انتخابات کے حوالے سے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمارےمبصرین 23جولائی کومختلف علاقوں میں تعینات کیے گئے تھے،ہم نے ایک سو سےزائد پولنگ اسٹیشنزکا دورہ کیا، ہمیں پولنگ اسٹیشنزپرفوج کی موجودگی سےمتعلق کوئی شکایت نہیں ملی،ہمارے مشاہدے کےمطابق سیکیورٹی فورسزکی موجودگی سےالیکشن عمل متاثرنہیں ہوا،تمام فریقوں کاکردار بہت مثبت تھا۔ انھوں نے مزید کہا کہ کئی جگہوں پرووٹرزکواپنے پولنگ اسٹیشن کا علم نہیں تھا،دہشت گردی کے واقعات میں امیدواروں کو بھی نشانہ بنایا گیا، بلوچستان اور کے پی میں دہشت گردی کے واقعات ہوئے۔چیف مبصر نے وزارت خارجہ،سیاسی جماعتوں اوردیگر فریقوں کےتعاون کاشکریہ ادا کیا۔