مانسہرہ سے منتخب رکن قومی اسمبلی صالح محمدکی عمران خان سے ملاقات،پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان

 
0
344

اسلام آباد27جولائی(ٹی این ایس)این اے 13 مانسہرہ سے منتخب رکن قومی اسمبلی صالح محمد کی چیئرمین تحریک انصاف سے ملاقات ، تحریک انصاف میں شمولیت کا باضابطہ اعلان۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سابق رہنما اور منتخب قومی اسمبلی صالح محمدنے پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان سے ملاقات کی ہے، ابھوں نے اس موقع پر تحریک انصاف میں شمولیت کا باضابطہ اعلان بھی کیا اورتحریک انصاف کی قیادت اور منشور پر مکمل اعتماد کا اظہارکیا۔سینئر مرکزی رہنما جہانگیر ترین، سینیٹر اعظم سواتی اور پرویز خٹک بھی مملاقات میں موجود تھے۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف نےصالح محمد کی پی ٹی آئی میں شمولیت کا خیر مقدم کیا اور انھیں خوش آمدید کہا۔