خواجہ آصف ، ذوالفقار کھوسہ سمیت دو ہزار سے کم ووٹوں سے جیتنے والے امیدواروں کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

 
0
262

اسلام آباد27جولائی (ٹی این ایس)عام انتخابات 2018میں دو ہزار سے کم ووٹوں سے جیتنے والے امیدواروں کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی ہے ،کیونکہ 840 حلقوں میں پوسٹل بیلٹ پیپرز کی گنتی ابھی باقی ہے جس کی وجہ سے خواجہ آصف ، ذوالفقار کھوسہ سمیت دیگر کئی اہم رہنماﺅں کے حلقوں کے نتائج پر فرق پڑ سکتاہے ۔

ذرائع نےالیکشن کمیشن کے حوالے سے کہاہے کہ دو ہزار سے کم مارجن سے جیتنے والے حلقوں میں پوسٹل بیلٹ کی گنتی سے نتیجے میں فرق پڑ سکتاہے ، پوسٹل بیلٹ پیپرز کی گنتی فارم 49 بننے کے وقت ہو گی ۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے صوبائی اسمبلی کے حلقہ کیلئے 1500 پوسٹل بیلٹ پیپر بھجوائے گئے تھے جبکہ قومی اسمبلی کے حلقہ کیلئے 3ہزار بھجوائے گئے تھے ۔جبکہ مجموعی طور پر الیکشن کمیشن نے بیلٹ 16 لاکھ سے زائد پوسٹل بیلٹ پیپرز بھجوائے تھے ۔پوسٹل بیلٹ پیپرز حتمی نتائج کے مرتب ہونے تک موصول ہوتے رہیں گے ، ریٹرن اگسران نے حلقوں کے حتمی نتائج ابھی مرتب کرنے ہیں ۔