پولنگ سٹیشن پرشہدکی مکھیوں کاحملہ،انتخابی عملے کی دوڑیں

 
0
398

بہاولنگر جولائی 25(ٹی این ایس):بہاولنگر کے علاقہ منچن آباد کے حلقہ این اے 166 کے پولنگ اسٹیشن جہان پورہ پرشہدکی مکھیوں نے حملہ کر دیاجس کے باعث پولنگ تاخیر کا شکار ہو گئی ۔منچن آباد کے حلقہ این اے 166 کے پولنگ اسٹیشن جہان پورہ پرشہدکی مکھیوں کے حملہ سے انتخابی عملے کی دوڑیں لگ گئیں اور عملہ انتخابی سامان چھوڑ کرجان بچانے میں مصروف ہوگیا۔مکھیوں کے حملہ سے پولنگ کا عمل متاثر ہو گیاجس کے باعث کچھ دیر کے لئے پولنگ تاخیر کا شکار ہو گئی ۔واضح رہے کہ ملک بھر میں پولنگ کا عمل جاری ہے اورپاکستانی عوام قومی فریضہ سرانجام دینے میں مصروف ہیں۔