این اے 200:پیپلز پارٹی کے انتخابی کیمپ پر کریکر حملہ، 4افراد زخمی، ایک کی حالت تشویشناک

 
0
291

لاڑکانہ جولائی 25(ٹی این ایس)حلقہ این اے 200کے پولنگ سٹیشن شاہ محمودپرائمری سکول کے باہر پیپلز پارٹی کے انتخابی کیمپ پر نا معلوم افراد نے کریکر حملہ کر دیا جس میں 4افراد زخمی ہو گئے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق این اے 200میں پیپلز پارٹی کے انتخابی کیمپ پر کریکر حملہ کے بعد بھگڈر مچ گئی جس کے باعث پولنگ کا عمل روک دیا گیا۔حملے میں زخمی ہونے والے چاروں افراد کو رکشہ میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ایک زخمی کی حالت تشویشناک ہے ۔کریکر حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقہ کو گھیر ے میں لے لیا اور کارروائی شروع کر دی ۔تاہم حملے کے باعث علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا اور حلقہ کے دیگر پولنگ سٹیشنز پر بھی سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے ۔