ووٹر لسٹ سے خاتون کا نام نکالنے کا معاملہ،عابد شیر علی نے این اے 108 میں پولنگ رکوا دی

 
0
312

فیصل آبادجولائی 25(ٹی این ایس)قومی اسمبلی کے این اے 108 میں ن لیگ کے امیدوار عابد شیر علی نے پولنگ رکوا دی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون پریزائیڈنگ افسر اور سابق وزیر مملکت عابد شیر علی کے درمیان جھگڑا خاتون ووٹر کا نام ووٹر لسٹ سے نکالنے پر ہوا ۔مسلم لیگ ن کے امیدوار عابد شیر علی نے پولنگ رکوا دی ان کا کہناتھا کہ ہماراٹرن آﺅٹ کم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔