وزیر اعظم شہباز شریف کی آرمی چیف سے ون آن ون ملاقات

 
0
131

اسلام آباد 01 جولائی 2022 (ٹی این ایس): وزیر اعظم شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات ہوئی ہےذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کو سعودی عرب کی جانب سے کنگ عبدالعزیز میڈل عطا کیےجانے پر مبارکباد دی وزیراعظم شہباز شریف کاکہنا تھا کہ کنگ عبدالعزیز میڈل مسلح افواج کیلئے بہت بڑا اعزاز ہے، سعودی عرب کی سلامتی کو پاکستان کی سلامتی تصور کرتے ہیں، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔ملاقات میں ملکی سیکیورٹی ,پاک فوج کے پیشہ وارانہ امور پربھی گفتگو کی گئی۔ملاقات میں وزیراعظم نے آرمی چیف کو سعودی اعلی سول ایوارڈ ملنے پر مبارکباد دی۔خیال رہے کہ سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ شہزادہ محمد بن سلمان نے شاہ سلمان کے حکم پر عمل درآمد کرتے ہوئے ’سعودی عرب اور پاکستان کے تعلقات کو مضبوط اور ترقی دینے میں جنرل باجوہ کی نمایاں کوششوں کو سراہتے ہوئے‘ انہیں کنگ عبدالعزیز میڈل آف ایکسیلنٹ کلاس سے نوازا. آرڈر آف شاہ عبدالعزیز اعزاز مملکت کے بانی کے نام پر ہے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پاکستان سعودی عرب کیساتھ تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے ساتھ ملاقات میں دونوں ملکوں کے مابین مشترکہ مشقوں میں دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا جبکہ برادرانہ تعلقات کو مزید وسعت دینے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ مزید یہ کہ چیئرمین پاکستان علماکونسل حافظ محمد طا ہر محمود اشرفى نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کیلئے سعودی عرب کا اعلیٰ ترین اعزاز شاہ عبد العزیز میڈل عطا کرنے پر سعودی عرب کی قیادت خادم حرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز ، ولی عہد امیر محمد بن سلمان ، سعودی عرب کی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا ہےاور چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ ،افواج پاکستان اور پوری قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔
قبل ازیں پہلی ملاقات 19 اپریل 2022 کو وزیراعظم کا منصب سنبھالنے کے بعد ہوئی تھی۔