مختلف وزارتوں اور ڈویژنز کیلئے 18پارلیمانی سیکرٹریز مقرر کر دیئے گئے

 
0
104

اسلام آباد 01 جولائی 2022 (ٹی این ایس): مختلف وزارتوں اور ڈویژنز کیلئے 18پارلیمانی سیکرٹریز مقرر کر دیئے گئے ۔
وزارت پارلیمانی امور کی جانب سے مختلف وزارتوں اور ڈیوژنز کے پارلیمانی سیکرٹریز کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے گئے ،نوٹیفیکیشن وزیراعظم کی منظوری سے جاری کیے گے
نئے مقرر ہونے والے پارلیمانی سیکرٹریز میں ملک سہیل خان وزارت ہوابازی، علی زاہد دفاع، چوہدری فقیر احمد اقتصادی امور ، چوہدری حامد حمید پٹرولیم ڈویژن ،محمد عرفان ڈوگر پاور ڈویژن، زیب جعفر وفاقی تعلیم، پیشہ ورانہ تربیت قومی ورثہ و ثقافت، رانا ارادت شریف خان خزانہ و ریونیو، محمد شہباز بابر اطلاعات و نشریات، محمد سجاد داخلہ، مہناز اکبر عزیز قانون و انصاف، سعد وسیم پارلیمانی امور ، چوہدری خالد جاوید منصوبہ بندی، ترقیات وخصوصی اقدامات،کرن عمران ڈار ریلوے، سید محمود شاہ ہاوسنگ و تعمیرات، عارفین خان مذہبی امور و مذہبی ہم آہنگی، عصمت اللہ ریاستوں و سرحدی امور، شاہدہ اختر علی مواصلات اور پروفیسر ڈاکٹر شہناز بلوچ سائنس اور ٹیکنالوجی کی پارلیمانی سیکرٹیری مقرر کی گئی ہیں ۔