زرداری سے خالد مقبول کی ملاقات، بلدیاتی انتخابات پر تبادلہ خیال

 
0
142

کراچی-پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف زرداری اور ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر بات چیت ہوئی۔ دونوں رہنماں کی ملاقات کے دوران ملک کی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ ملاقات میں وفاقی وزیر امین الحق، صادق افتخار، ڈاکٹر عاصم اور سینیٹر سلیم مانڈی والا بھی موجود تھے۔سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ قومی حکومت میں ہم سب کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں اور یہی ہماری کامیابی ہے۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ایم کیو ایم حکومت میں اپنا مثبت کردار ادا کرتی رہے گی۔