چین مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑارہا: وزیر اعظم عمران خان

 
0
166

اسلام آباد 29 جنوری 2022 (ٹی این ایس): وزیراعظم نے کہا کہ سی پیک نے بھی پاکستان اور چین کو قریب کیا ہے، سی پیک کے دوسرے مرحلے میں زراعت اور صنعت پرتوجہ دی جائےگی۔

وزیر اعظم عمران خان نے چینی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان بہترین تعلقات ہیں اور آئندہ ہفتے چین کا دورہ کر رہا ہوں۔ دورہ چین ہمیشہ باعث خوشی رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے ماضی میں ملک کی معیشت پرخاص توجہ نہیں دی گئی لیکن ہم معیشت پر خاص توجہ دے رہے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر پر بات کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھاکہ کشمیر میں بھارت نے انسانی حقوق کی بدترین پامالی کی ہے، وہاں 90 لاکھ افرا د بدترین حالات میں کھلی جیل میں رہ رہے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر سے متعلق مغرب میں بہت زیادہ بات نہیں کی جاتی اور مغرب میں کشمیر سے متعلق ایک خاص خاموشی ہے، ایک طرح سے کشمیر پر جان بوجھ کر خاموشی اختیار کی گئی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ 40 سال بعدافغانستان میں امن کا موقع ملاہے، اب عالمی برادری کوافغانستان کی صورتحال کو سمجھنا چاہیے۔