سینیٹر رحمان ملک کا سینیٹ میں وزیر خزانہ سے سوال۔ انھوں نے کہا کہ بجٹ خسارہ، مہنگائی کی بڑھتی ہوئی شرح کیساتھ کیا حکومت نے قرضہ واپسی کا کوئی پروگرام بنایاہے؟

 
0
7712

اسلام آباد جنوری 17 (ٹی این ایس): سینیٹر رحمان ملک کا سینیٹ میں وزیر خزانہ سے سوال۔ انھوں نے کہا کہ بجٹ خسارہ، مہنگائی کی بڑھتی ہوئی شرح کیساتھ کیا حکومت نے قرضہ واپسی کا کوئی پروگرام بنایاہے؟ کیا حکومت فقط قرضہ لینے و سود پر سود ادا کرنے کا ارادہ رکھتا ہے یا واپسی کا بھی، حکومت پارلیمنٹ کو بتا دے کہ بیرونی قرضہ جات واپسی کیلئے کیا لائحہ عمل تیار کیا ہے، قرضے کا اصل رقم آئے روز بڑھتا جا رہا ہے کیونکہ ہمارے پاس قرضہ واپسی کا کوئی پروگرام نہیں، دنیا بھر میں پہلے قرضہ واپسی کے پروگرام بنائے جاتے ہیں پھر نئے قرضے لئے جاتے ہیں، اگر ہم صرف سود ادا کرتے جائے اور پرنسپل رقم کو نہ چیڑھے تو بجٹ میں ہر سال خسارہ ہوگا، شرح ترقی میں تیزی سے کمی اور شرح مہنگائی میں آئے روز اضافہ ہوتا جا رہا ہے، حکومت بتا دے کہ گزشتہ تین سالوں میں ملک میں افراط زر کی شرح کیا رہی ہے؟