سینیٹر رحمان ملک کی زیرصدارت سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس، چئیرمین سینیٹر رحمان ملک نے بھارتی مظالم و بھارتی آرمی جنرل بپن راوت کی بیان کیخلاف مزمتی قرارداد پیش

 
0
328

اسلام آباد جنوری 17 (ٹی این ایس): سینیٹر رحمان ملک کی زیرصدارت سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس، چئیرمین سینیٹر رحمان ملک نے بھارتی مظالم و بھارتی آرمی جنرل بپن راوت کی بیان کیخلاف مزمتی قرارداد پیش کی، بھارتی مظالم و آرمی جنرل بپن راوت کیخلاف قرارداد سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ نے متفقہ طور پر منظور کر لیا، سینیت قائمہ کمیٹی برائے داخلہ بھارتی جنرل بپن راوت کی کشمیری بچوں کیخلاف بیان کی شدید مزمت کرتی ہے، بھارتی جنرل بپن کا بیان کہ کشمیری بچوں کو ڈی ریڈیکلائزیشن کیمپس میں رکھا جائے قابل افسوس ہے، بھارتی جنرل بپن کا بیان عالمی بچوں کے حقوق کے قوانین کی خلاف ورزی ہے، بھارتی جنرل بپن کا بیان مودی کا بھارت میں مسلم کش نظریات کی عکاسی کرتا ہے، قائمہ کمیٹی مظلوم کشمیریوں کیخلاف بھارتی مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے،
سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا سینیٹر رحمان ملک کی زیرصدارت اجلاس،

اجلاس میں میوچول لیگل اسسٹنس بل 2020 زیربحث۔ کل کے اجلاس میں چئیرمین کمیٹی سینیٹر رحمان ملک و ممبران نے بل کے کچھ شکوں پر اعتراضات اٹھائے تھے،
سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ میوچول لیگل اسسٹنس بل 2020 کو مشروط طور پر منظور کرے۔ حکومت بل میں اٹھائے گئے معترض شکوں میں 60 دنوں کے اندر ترامیم لائے۔ حکومت کمیٹی کو تحریری طور پر یقین دہانی کرائے کہ ترامیم 60 دنوں میں کرائی جائیگی۔ حکومت یہ بھی یقین دہانی کرائے کہ حکومت بل میں ترامیم کی کوئی مخالفت نہیں کرئیگی۔ وقت کی نزاکت کو مدنظر رکھ کر ہمیں اس بل کو مشروط طور پر پاس کرنا چاہئے، مجھے بخوبی اندازہ ہے کہ ایف اے ٹی ایف کیوجہ سے ملک مشکل حالات سے گزر رہا ہے۔ کمیٹی ملکی مفاد کو مدنظر رکھ کر آج اس بل کو پاس کرے۔ مجھے حکومتی حلقوں سے فون آئے کہ مجوزہ بل ایف اے ٹی ایف میں نہایت ضروری ہے۔