پوٹھوہار ڈویژن پولیس کی بڑی کامیابی، دوہری ڈکیتی کے ملزمان 72 گھنٹے میں گرفتار

 
0
307

راولپنڈی جنوری 17 (ٹی این ایس): پوٹھوہار ڈویژن پولیس کی بڑی کامیابی، دوہری ڈکیتی کے ملزمان 72 گھنٹے میں گرفتار، چھینے گئے موٹرسائیکل اور اسلحہ برآمد،
آراے بازار پولیس نے مغل آباد 2 دوکانوں پر ہونے والی ڈکیتی کے ملزمان 72 گھنٹے میں گرفتار کر لئے. پولیس ذرائع کے مطابق ڈکیت گینگ کا سرغنہ دو ساتھیوں سمیت گرفتار. چھینے گئے دو موٹر سائیکل اور واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد، ملزمان کو شناخت پریڈ کے لئے جیل منتقل کیا جائے گا، ڈکیتی جیسے سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کی گرفتاری راولپنڈی پولیس کی اہم کامیابی ہے، سی پی او راولپنڈی کی ایس پی پوٹھوہار اور ٹیم کو اہم کامیابی پر شاباش۔