تھانہ پیرودھائی پولیس کی اہم کارروائی، اعوان کالونی سے اغواء ہونے والی 04 سالہ بچی سونیرہ بازیاب، ملزم گرفتار

 
0
487

راولپنڈی 10 اگست 2020 (ٹی این ایس): تھانہ پیرودھائی پولیس کی اہم کارروائی، اعوان کالونی سے اغواء ہونے والی 04 سالہ بچی سونیرہ بازیاب، ملزم گرفتار، پولیس ذرائع کے مطابق سونیرہ کے اغواء کا مقدمہ بچی کے والد گل پاچہ کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔ بچی کو راجہ بازار سے بازیاب کرواکر اغواء کار نور خان کو گرفتار کر لیا گیا، بچی کے والد نے پیرودھائی پولیس کی کوششوں اور تعاون کو سراہا، ایس پی راول کی ایس ایچ او پیر ودہائی اور پولیس ٹیم کو شاباش۔ بچوں کیساتھ زیادتی اور استحصال کو کسی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا، ایس پی راول رائے مظہر اقبال