راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے 9000ٹن قربانی کے جانوروں کی آلائشیں اور دیگر فضلہ جات کو ٹھکانے لگا دیا

 
0
813

راولپنڈی اگست 25(ٹی این ایس)راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے عید الاضحی کیلئے اپنا صفائی پلان کامیابی سے مکمل کر لیا،راولپنڈی شہر اور اسکی تحصیلوں سے تقریبا 9000ٹن قربانی کے جانوروں کی آلائشیں اور دیگر فضلہ جات کو ٹھکانے لگا دیا گیا،ڈپٹی کمشنر راولپنڈی وچیئرمین راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ڈاکٹر عمر جہانگیراور ایم ڈی راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ڈاکٹر رضوان علی شیر دل نے عید صفائی آپریشن کی خود نگرانی کی اورعید کے تینوں دن شہر کے مختلف علاقوں میں اچانک دورے کرکے صفائی کی صورتحال کا معائنہ کیا ،

شہریوں کے تاثرات لئے اورصفائی کی صورتحال کوتسلی بخش قرار دیا ،شہریوں نے بھی ڈپٹی کمشنرراولپنڈی ڈاکٹر عمر جہانگیراورراولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے شہر میں بہترین صفائی پر خراج تحسین پیش کیا ہے،تفصیلات کے مطابق عید سے ایک روز قبل شروع ہونیوالا صفائی آپریشن جمعہ کے روز کامیابی کے ساتھ پایہ تکمیل کوپہنچ گیا ،راولپنڈی اور اسکی تحصیلوں سے قربانی کے جانوروں کی 9000ٹن آلائشیں ٹھکانے لگاکر شہر کو مکمل طور پر صاف کر دیا گیا،

راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ورکرز نے عید الاضحی پر قربانی کے بعدصبح 8بجے سے ہی شہر کی صفائی شروع کر دی،ہاتھ ریڑھیوں کے زریعے تنگ گلیوں سے آلائشیں گاڑیوں تک لائی گئیں،تمام چھوٹی گاڑیاں ان آلائشوں کو شہر میں قائم ٹرانسفر سٹیشنوں تک پہنچا تی رہیں ہیں،ٹرانسفر سٹیشنز سے بڑے ڈمپرز اور لوڈر ان آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کیلئے لوسر ڈمپ سٹیشن لے جاکر ڈمپ کرتے رہے،عید کے تیسرے دن شہر میں قائم ٹرانسفر سٹیشنز کو ختم کر کے اس جگہ کو فنائل سے دھونے کے بعد بھاری مقدار میں چونا ڈال دیا گیا،اسی طرح شہر بھر میں موجود کنٹینرز،اجتماعی قربان گاہوں کو بھی دھو دیا گیا ہے،

شہر کی گلیوں ،بازاروں اور سڑکوں پر چونے کا بھاری مقدار میں استعمال کیا گیا ہے،چار دن تک راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے تین ہزار ورکرز 24گھنٹے مختلف شفٹوں میں صفائی پر مامور رہے اور عید کے دنوں میں رات گئے ہونیوالی موسلا دھار بارشوں کے باوجود شہر کو صاف کرنیکا کام بلا تعطل جار رکھا،آلائشیں اٹھانے کیلئے 342چھوٹی بڑی گاڑیاں استعمال کی گئیں،تنگ گلیوں سے آلائشیں اٹھانے کیلئے ہاتھ ریڑھیاں اور ریڑھے استعمال کئے گئے،عملے کی چھٹیاں منسوخ رہیں،شہر بھر میں لاکھوں کی تعداد میں ویسٹ بیگز تقسیم کئے گئے،صفائی آگاہی کیمپ لگائے گئے، خصوصی موبائل نمبرز بھی 24گھنٹے فعال رہے اور صفائی کے حوالے سے ملنے والی شکایتوں کا فوری طور پر ازالہ کیا گیا،آر ڈبلیو ایم سی میں قائم کنٹرول روم کے زریعے صفائی کے عمل کی نگرانی کی گئی،ڈپٹی کمشنر راولپنڈی ڈاکٹر عمر جہانگیر اور اسسٹنٹ کمشنر اہد خان نے کنٹرول روم کے دورے بھی کئے اور صفائی انتظامات پر اطمینان کا اظہارکیا،

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی ڈاکٹر عمر جہانگیرنے ایم ڈی رضوان شیر دل کے ہمراہ عید کے تینوں دن مختلف علاقوں کا اچانک دورہ کرکے صفائی کا معائینہ کیا،انہوں نے عید پر کامیاب صفائی آپریشن پر راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ورکرز کے کام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انکی ان تھک محنت کے باعث ایک مشکل ٹاسک کامیابی سے مکمل کر لیا گیا،میں اس موقع پر شہریوں کے بھرپور تعاون کا بھی شکر گزار ہوں جنہوں نے ہماری آگاہی مہم میں فراہم کردہ ہدایات پر پوری طرح عمل کیا جسکے باعث ہمیں اپنے کام میں مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑا،ہم نے اپنے سلوگن قربانی آپکا ارادہ اور صفائی ہمارا وعدہ پر پوری طرح عمل کیا ،شہریوں کیلئے بہترین صفائی انتظامات کئے،ایم ڈی راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی رضوان شیر دل نے کہا کہ یہ آپریشن ورکرز کی محنت اور شہریوں کے تعاون کی بدولت ہی ممکن ہو سکا،اگر شہریوں نے اسی طرح ہمارے ساتھ تعاون جاری رکھا تو ہم کلین اینڈ گرین راولپنڈی کا ہدف باآسانی حاصل کر لیں گے.