تھانہ نصیر آباد کی اہم کاروائی، آتش بازی کاسامان سمگل کرنے والا ملزم گرفتار، بھاری مقدار میں سامان آتش بازی برآمد، مقدمہ درج

 
0
354

راولپنڈی 10 اگست 2020 (ٹی این ایس): تھانہ نصیر آباد کی اہم کاروائی، آتش بازی کاسامان سمگل کرنے والا ملزم گرفتار، بھاری مقدار میں سامان آتش بازی برآمد، مقدمہ درج، پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم دوست محمد گاڑی میں ہزاروں کی تعداد میں ماچس پٹاخے پشاور سے راولپنڈی لا رہا تھا، ملزم سے 10 کاٹن سفید توڑوں میں موجود 3500 ڈبیاں ماچس پٹاخے کی برآمد ہوئیں، ْایس پی پوٹھوہار سید علی کی ایس ایچ او نصیر آباد اور پولیس ٹیم کو شاباش، آتشبازی کے سامان کی فروخت اور نقل و حرکت کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے،ایسے جرائم میں ملوث ملزمان سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے،