پی ٹی آئی کو اسلام آباد جلسے کی اجازت مل گئی،پریڈ گرا وُنڈ کا استعمال جی ایچ کیو کی منظوری سے مشروط

 
0
81

اسلام آباد 01 جولائی 2022 (ٹی این ایس): ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف کو دو جولائی کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت دیدی،تاہم پریڈ گرائونڈ کی دستیابی جی ایچ کیو کی اجازت سے مشروط کر دی،ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پی ٹی آئی کے ریجنل صدر علی نواز اعوان نے اسلام آباد میں جلسے کی اجازت کی درخواست جمع کرائی تھی،ان کی طرف سے قواعد و ضوابط کی عمل درآمد کی یقین دہانی کرائی گئی جس کے بعد پی ٹی آئی کو 2جولائی کو پریڈ گرائونڈ پر جلسے کی اجازت دی جاتی ہے،تاہم یہ اجازت نامہ جی ایچ کیو کے سٹاف ڈپٹی ڈائریکٹوریٹ کی اجازت سے مشروط ہوگا،کہ آیا پریڈ گرائونڈ جلسے کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے یا نہیں۔