ضمنی انتخابات، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کو برداشت نہیں کیا جائے گا،الیکشن کمیشن

 
0
236

اسلام آباد 02 جولائی 2022 (ٹی این ایس): لاہور-پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات پر چیف الیکشن کمشنر کا اہم بیان آگیا۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے پنجاب حکومت کو بذریعہ چیف سیکریٹری پیغام بھجوایا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔چیف الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ پبلک آفس ہولڈر اگر خلاف ورزی کریں تو سخت کارروائی کی جائے اور خلاف ورزی پر نااہلی اور فوجداری کارروائی بھی کی جاسکتی ہے۔سکندر سلطان راجہ کا کہنا ہے کہ امن و امان، پولنگ مٹیریل صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ آپ ریاست کے ملازم ہیں بغیر سیاسی دباو کے کام کریں اور اگر آپ کا کوئی افسر، اہلکار سیاسی دبا میں آئے تو فوری کمیشن کو رپورٹ کریں۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ الیکشن کمیشن پرعوام کا اعتماد بڑھے گا تو جمہوریت و ریاست مضبوط ہوگی جبکہ حساس پولنگ اسٹیشنوں پر فوج، رینجرز تعیناتی پر حکام سے رابطے میں ہیں۔