متحدہ عرب امارات میں آئندہ 10سالوں میں %40 نوکریاں ختم ہونے کا امکان

 
0
227

اسلام آباد 02 جولائی 2022 (ٹی این ایس): ایک تحقیق کے مطابق متحدہ عرب امارات میں آئندہ دس سالوں کے دوران تمام ملازمتوں میں سے تقریبا 40 فیصد ختم ہو جائیں گی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کےمطابق انسانی وسائل اور اماراتی وزارت کی جانب سے کی گئی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ریاست میں بیشتر ملازمتیں خود کار ہو جائیں گی۔

وزارت کے لیبر مارکیٹ میگزین میں شائع ہونے والی اس تحقیق کے مطابق 2030 تک ٹیکنالوجی کے تیز رفتاری سے آگے بڑھنے کے ساتھ اس میں مزید اضافہ متوقع ہے۔ دس سالوں کے دوران ایڈمنسٹریٹیو اسپورٹ، سیلز اور رٹیل ٹریڈز تیسرے نمبر پر پروڈکشن کا شعبہ شامل ہے جن میں زیادہ تر ملازمتیں ختم ہو جائیں گی۔

الخلیج کی رپورٹ کے مطابق سروے میں شامل 43 فیصد کے قریب کمپنیوں نے کہا ہے کہ وہ ٹیکنالوجی میں ترقی کے ساتھ اپنی افرادی قوت کو کم کرنے پر غور کر رہے ہیں۔