عیدالاضحی پر موسم کیسا رہے گا ؟محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی

 
0
1750

اسلام آباد 03 جولائی 2022 (ٹی این ایس): عیدالاضحی پر موسم کیسا رہے گا ؟محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی۔

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہےکہ لاہور سمیت پنجاب میں عیدکے موقع پر بارش کا امکان نہیں ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ لاہور میں عید پر موسم ابر آلود رہنےکا امکان ہے، ساتھ ہی حبس بھی رہےگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق عید سے پہلے بارشوں کا ایک سسٹم آ رہا ہے جس سے 6 سے 8 جولائی تک صوبے میں موسلادھار بارشیں متوقع ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج لاہور میں ہوا میں نمی کا تناسب 71 فیصد ہے اور شہر میں27 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔