عمران خان کو احساس ہے بھوک کیا چیز ہوتی ہے، اسد عمر

 
0
185

اسلام آباد 01 فروری 2021 (ٹی این ایس): وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہےکہ عمران خان کو احساس ہے بھوک کیا چیز ہوتی ہے۔

ایک بیان میں اسد عمر نے سوال کیا کہ زرداری اور بلاول بتائیں کہ پنجاب میں آٹا 860 اور سندھ میں 1250 روپےکلو کیوں مل رہا ہے؟ یہ 400 روپےکس کی جیب میں جارہےہیں، مہنگائی کے سندھ میں اعداد و شمار دیکھیں تو باقی جگہ حالات بہت بہتر ہیں۔

انہوں نے صوبائی حکومت پر ویکسین پر بھی سیاست چمکانےکا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ویکسین ایک نہیں، پھر بھی سب سے پہلے ویکسین لانے کی بات کی۔

اسد عمر نے وزیراعظم سے سندھ میں جانوں و مال کے تحفظ کی ذمہ دار ی لینےکا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے عوام پر ظلم ہورہا ہے، عوام محفوظ نہیں، ڈاکو راج کے خاتمے کےلیے آپریشن کیا جائے۔