قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کیلئے انتظامات مکمل کر لئے

 
0
138

اسلام آباد 04 جولائی 2022 (ٹی این ایس): قومی اسمبلی کی پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا اجلاس کل سہ پہر 3 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہو گا۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے کل ہونے والے پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کے لیے انتظامات مکمل کر لئے گیے
قومی اسمبلی کے شعبہ انتظامیہ کی جانب سے مراسلہ جاری، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے کمیٹی اجلاس سے متعلقہ شعبہ جات کے علاؤہ کل دیگر تمام شعبہ جات بند ہوں گے،غیر متعلقہ افراد کی پارلیمنٹ ہاؤس میں داخلے پر بھی مکمل پابندی ہو گی،کمیٹی اجلاس ان کیمرہ ہونے کی وجہ سے میڈیا کو پارلیمنٹ ہاؤس کے اندر داخلے کی اجازت نہیں ہوگی،میڈیا کو تاہم پارلیمنٹ ہاؤس کے گیٹ نمبر1 پر قائم میڈیا سینٹر تک آنے کی اجازت ہو گی