وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے منجمند اثاثوں کو بحال کردیا گیا

 
0
115

نیب کے حکم پر ضلعی انتظامیہ لاہور نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے منجمند اثاثوں کو بحال کردیا۔
نیب کے حکم پر ضلعی انتظامیہ لاہور نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے منجمند اثاثوں کو بحال کردیا ہے، اور وفاقی وزیر کو گلبرگ میں واقع ہجویری ہاوس لاہور میں واقع رہائشگاہ کی سپرداری کروا دی گئی ہے۔
نیب کی جانب سے مختلف بینکوں کو بھی اسحاق ڈار کے اکاونٹس بحال کرنے کا مراسلہ جاری کردی گیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ لاہور کا کہنا ہے کہ نیب کی جانب سے دوبارہ خط کی تصدیق پر گھر کی سپرداری کروائی گئی ہے، اور نیب کے حکم پر اسحاق ڈار کے اکانٹس کی بحالی کے لئے مراسلہ بھیجا ہے۔