تحریک انصاف کا بڑا فیصلہ ،پارٹی آئین تبدیل کردیا گیا

 
0
104

اسلام آباد 30 دسمبر 2021 (ٹی این ایس): اسلام آباد ، پاکستان تحریک انصاف کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے پارٹی آئین تبدیل کرنے کی منظوری دیدی ،تحریک انصاف کا 2019 کا پارٹی آئین کالعدم قرار دیتے ہوئے2015کا پارٹی آئین اصلی شکل میں بحال کردیا گیا،نئے آئین کے مطابق چیف آرگنائز کا عہدہ ختم کردیا گیا،نئے آئین کے مطابق پارٹی اختیارات سیکرٹری جنرل کے پاس ہونگے،دو ہزار پندرہ کے آئین کے تحت تمام ضلعی تنظیمیں مدر باڈی کے ماتحت ہونگیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت پی ٹی آئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا ، سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے پارٹی آئین کے مسودے کی منظوری دے دی۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کا 2019 کا آئین کالعدم قرار دیتے ہوئے 2015 کا آئین بحال کر دیا گیا ہے ،اجلاس میں آئینی نظر ثانی کمیٹی کو آئین میں مزید بہتری کا ٹاسک بھی سونپ دیا گیا ہے ،2015 کے آئین کے مطابق 40 رکنی کورکمیٹی قائم کی جائے گی جبکہ24 رکنی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی قائم کی جائے گی،پارٹی عہدوں کی مدت دو سال ہو گی،2015آئین کے تحت قومی سطح پر پارٹی کا الیکشن کمیشن بھی تشکیل دیا جائے گا۔