نوشہرہ،واپڈا کالونی کے گھر میں سلنڈر دھماکہ، 3افراد جاں بحق

 
0
142

نوشہرہ کی تحصیل پبی واپڈا کالونی میں جاوید نامی شخص کے گھر کے اندر گیس سلنڈردھماکہ ہوا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق سلنڈردھماکے سے تین منزلہ گھر مکمل طور پر منہدم ہوگیا۔جس کے باعث ملبے تلے دب کر ایک نومولود بچی اور دو خواتین سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔۔ریسکیو ترجمان کے مطابق تمام افراد کی لاشوں کو ملبے سے نکال کر اسپتال منتقل کردیا گیا۔