جنیوا کانفرنس میں سیلاب زدگان کی پکار کو بھر پور طریقے سے دنیا تک پہنچائیں گے،وزیراعظم

 
0
108

اسلام آباد:وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے رواں سال سینکڑوں جانیں اور اربوں ڈالر کا نقصان ہوا،سیلاب زدگان کی بحالی اور تباہ شدہ انفراسٹرکچر کی تعمیر پاکستان جیسے ترقی پذیر ملک کیلئے ایک بڑا چیلینج ہے،اپنے وعدے کے مطابق میں بطور خادمِ پاکستان آخری سیلاب زدہ شخص کی بحالی تک چین سے نہ بیٹھونگا۔
تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت آئندہ ماہ جنیوا میں منعقد ہونے والی ریزیلیئنٹ پاکستان کانفرنس کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہو۔
اجلاس کو جنیوا میں منعقد ہونے والی کانفرنس کے حوالے سے تجاویز اور تفصیلی لائحہ عمل کا مسودہ پیش کیا گیا. اجلاس کو بتایا گیا کہ کانفرنس میں دوست ممالک کے ساتھ ساتھ ڈویلپمنٹ پارٹنرز اور بین الاقوامی مالیاتی اداروں کی شرکت بھی متوقع ہے۔
وزیرِ اعظم نے کانفرنس کے لائحہ عمل کو ترجیحی بنیادوں پر حتمی شکل دینے کی ہدایت کی۔
اجلاس میں وفاقی وزرا اسحاق ڈار، سردار ایاز صادق، احسن اقبال، شیری رحمن، مریم اونگزیب، وزیرِ مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر، معاونینِ خصوصی سید طارق فاطمی، جہانزیب خان، سید فہد حسین اور متعلقہ اعلی حکام شرکت تھے۔
وزیراعظم نے کہا کہ آئندہ ماہ جنیوا میں سیلاب زدگان کی پکار کو ایک مرتبہ پھر سے پوری دنیا تک بھر پور طریقے سے پہنچائیں گے۔